عمران خان کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل چلنےکا خدشہ درست ہوسکتا ہے، ن لیگی رہنما کا بڑا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا یہ خدشہ درست ثابت ہوسکتا ہے کہ اُن کا معاملہ ملٹری کورٹ میں چلے، انہیں یقین ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری 9مئی کے گرد گھومتی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا، کون کون اس میں شریک تھا، کہاں بیٹھ کر منصوبہ بندی ہوئی ، کون کون سے پیغامات آئے، کون کون کردار تھا؟ یہ سب انہیں معلوم ہے، اس بارے میں ہمیں آپ کو شبہ ہوسکتا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کو ہرگز نہیں کیونکہ وہ تمام تفصیلات سے باخبر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کا ذاتی مفادتھا کہ عاصم منیر آرمی چیف نہ بنیں جس کے لئے انہوں نے بڑی کوشش کی، 200 سے زائد فوجی مقامات پر حملے کرنا سیاسی نہیں عسکری کارروائی تھی جو کسی عسکری مہم جو کے دماغ میں ہی آسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close