اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بہن علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کی آپس میں تکرار ہوگئی،بڑا انکشاف

لاہور(پی این آئی)عمران خان کی بہن علیمہ خان، بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹیوں کے درمیان تکرار کا واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران خواتین کے شور شرابے کی حقیقت سامنے آ گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو کے دوران اڈیالہ جیل کے فیملی پورشن میں شور شرابا شرابا ہوا تھا، جس میں خواتین کی آوازیں بلند تھیں۔ جیل ذرائع کی جانب سے علیمہ خان، بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹیوں میں تو تکرار کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان نے عدالت میں خاتون وکیل کے حوالے سے بات کی تھی، جس کے دفاع میں بشریٰ بی بی اور ان کی بیٹی نے جواب میں جملے دہرائے۔ بحث مباحثہ کے دوران بشریٰ بی بی اور علیمہ خان آپس میں الجھی تھیں اور دونوں میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔ خواتین کے شور شرابے کے باعث بشریٰ بی بی کی کم عمر نواسی رونے بھی لگی تھی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین پورشن سے ہونے والے شور شرابے پر 3 مرتبہ اپنی گفتگو میں وقفہ بھی کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close