توشہ خانہ ریفرنس، 22 نئے گواہ آ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گواہوں کی لسٹ سامنے آ گئی، جس میں 22 گواہوں کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گواہان میں بنیامین سیکشن آفیسر توشہ خانہ کیبنٹ ڈویژن کا نام سرِ فہرست ہے جبکہ پروٹوکول افسر وزیرِ اعظم ہاؤس طلعت محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود کا نام گواہان میں شامل ہیں۔وزارت خارجہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فہیم، سابق ملٹری سیکریٹری بریگیڈیئر محمد احمد اور سابق وزیرِ اعظم کے پرسنل سیکریٹری انعام اللّٰہ شاہ کا نام بھی نئے توشہ خانہ ریفرنس کے گواہوں میں شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر نیب شفقت محمود اور کیس کے تفتیشی افسر محمد محسن ہارون بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کر دیا ہے۔تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے ریفرنس دائر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close