جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے، ہم مزید نہ کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں اور نہ خود ہونا چاہتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے اب اپنے داخلی معاملات کو سنجیدگی سے لیا ہے، اپوزیشن کا کردار پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ادا کریں گے۔جے یو آئی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ایشو ٹو ایشو دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں