سرکاری ملازمین کو ایکساتھ تین چھٹیوں کی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان، حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کے موقع پر لاہور والے ایک ساتھ 3 تعطیلات سے

 

مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے عرس پر لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالت میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 26اگست کو حضرت علی ہجویری کے عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق عرس کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالت بند رہیں گی۔ جبکہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس موقع پر لاہور بھر کے بیشتر نجی اور سرکاری اداروں میں بھی مقامی تعطیل ہو گی۔ حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس موقع پر مقامی تعطیل کی وجہ سے لاہور کے کئی سرکاری و نجی ادارے کے ملازمین کو ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز ہی ایک ساتھ 3 تعطیلات ملیں گی۔ 24 اور 25 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، جبکہ 26 اگست بروز پیر کو مقامی تعطیل ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close