اسلام آباد (پی این آئی) کوہاٹ ٹل بلاک سے تیل اور گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق تیسرے کنویں سے یومیہ 153 بیرل خام تیل ملے گا، کنویں سے یومیہ 17.9 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔کوہاٹ ٹل بلاک کے تین کنوں سے مجموعی طور پر یومیہ 562 بیرل خام تیل جبکہ 54.3 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل اور جی ایچ پی ایل کے جوائنٹ وینچر نے کوہاٹ کے رازگیر 1 میں لوک ہارٹ فارمیشن سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔اس کنویں پر کھدائی کے کام کا آغاز رواں سال 9 جنوری کو کیا گیا تھا جسے کامیابی کے ساتھ 3,773.98 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں