اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مہنگائی پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہوکر 11فیصد پرآگئی ہے ابھی مزید کمی ہوگی، بجلی بلوں کے حوالے سے دیرپا حل نکالا جا رہا ہے، ڈسکوز کو آوٹ سورس کیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے بجلی قیمتوں میں کمی کی ہے تو باقی حکومتیں بھی ریلیف فراہم کریں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مہنگائی پچھلے سال کے مقابلے میں گیارہ فیصد پر آگئی اس میں ابھی مزید بھی کمی ہوگی۔ بجلی بلوں کے حوالے سے دیرپا حل نکالا جا رہا ہے، ڈسکوز کو آوٹ سورس کیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے بجلی قیمتوں میں کمی کی ہے تو باقی حکومتیں بھی ریلیف فراہم کریں۔ آئی پی پیز اور دیگر بجلی کے معاملات کو ٹاسک فورس دیکھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے 14اگست کو پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کرکے عوام کو یوم آزادی کا تحفہ دیا۔
پنجاب حکومت نے صوبے کے فنڈ سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کوریلیف دیا باقی حکومتیں بھی اس طرح کے اقدامات سے ریلیف فراہم کرسکتی ہیں۔ میں سمجھ رہا تھا سندھ حکومت، حافظ نعیم الرحمان اور دیگر لوگ پنجاب حکومت کے اقدام کو سراہیں گے، اس وقت تمام صوبے سے بہترین کارکردگی وزیراعلی پنجاب کی ہے۔ وفاقی حکومت نے پورے پاکستان میں 200 یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دیا ہے ، ہماری حکومت نے ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے نکال کر عوام کو جون ، جولائی اور اگست کے بجلی بلوں میں ریلیف دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں