راولپنڈی (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے شیرافضل مروت کے دعوؤں کی تردید کردی۔
میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ صحیح بات کرنی چاہیے اس لیے آج میڈیا پر بھی کہہ رہی ہوں، ہم نے بہت کچھ دیکھا ہے اس لیے اب صبر بھی کرتے ہیں، سب گیمیں بند کریں ساری لڑائیاں بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ شیرافضل مروت نے کہا جب میں نے ہاتھ ملایا تو بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت سے صرف ہاتھ ملایا تھا، گلے نہیں لگایا، شیرافضل مروت کو اگر آگے چلنا ہے تو اسے صحیح بات کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ میرے خیال سے عوام نے نکل آنا ہے، کسی کو لیڈ کرنے کی ضرورت نہیں، جلسے میں شامل ہونا چاہیے لیکن یہ کہنا کہ وہ کوئی جلسہ کررہے ہیں ایسا نہیں، لوگ بھیڑبکریاں نہیں کہ آپ نے بلانا ہے اور وہ آجائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شیر افضل مروت نے جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تھی اور باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، میں نے ہاتھ ملایا اور بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا، دو طرفہ گلے شکووں کا تبادلہ ہوا، بیرسٹر گوہر کے سامنے 22 اگست کے جلسے سےمتعلق ذمہ داری سونپی گئی ہے، بیرسٹر گوہر نے واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی اختلافات نہیں ہوں گے، آج ہم شیر وشکر ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں