اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے نواز شریف کو ہٹانے کے عمل میں ثاقب نثار شامل رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سینئررہنما مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا بہت بڑے افسر کو گرفتار کیا ہے اور پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہوا ہے،یہ ایک فرد کی کہانی نہیں بہت سے افراد کی کہانی ہے،یہ کہانی جتھوں اور گروہوں کی کہانی ہے،یہ ایک قبیلے کی کہانی ہے جس نے ملک میں انتشار کے لئے سب کچھ کیا ۔
انہوں نے کہا ثاقب نثار نواز شریف کو ہٹانے کے عمل میں شامل رہے،نواز شریف کو ہٹانے اور ایک شخص کو منصب پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا، ثاقب نثار کا بلاشبہ بڑا کلیدی اور اہم کردار ہے،ثاقب نثار کی ٹیپ بھی سامنے آئیں کہ اس کو لانا ہے اور اس کو ہٹانا ہے، ثاقب نثار انتخابات سے پہلے سزائیں دینے کے عمل میں شامل رہے،ثاقب نثار کے دور میں جو کچھ ہوا وہ اس چارج شیٹ میں نظر نہیں آتاہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں