پارلیمنٹ ہائوس میں چوہوں کی بھرمار، خاتمے کیلئے لاکھوں روپے بجٹ مختص

اسلام آباد(پی این آئی)پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے خاتمے کیلئے 12لاکھ روپے کا بجٹ مختص کر دیاگیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ چوہوں کے خاتمے کیلئے کارروائی سی ڈی اے کرے گا،ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نجی شعبے کی بھی خدمات حاصل کرے گا، چوہے کھانے والی شکاری بلیوں کی خدمات لی جائیں گی،چوہے پکڑنے کیلئے جالی لگی خصوصی کڑکیاں بھی لگائی جائیں گی،چھتوں کی سیلنگ چوہوں کی بھرمار کی وجہ ہے،چوہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے کئی دفاتر میں فائلیں کتر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close