ملک بھر میں 200یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک سے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو اقدامات ہیں وہ حکومت کر رہی ہے اور میاں نواز شریف کی قیادت میںسب سے پہلی ترجیح بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا تھا، ایک بحث و مباحثہ شروع کردیا گیا ہے اس حوالے سے وفاق نے ملک بھر میں پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ ایک سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دیا، 50 ارب روپے حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں سے کاٹ کر ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پنجاب حکومت نے سبسڈی دینے کا احسن قدم اٹھایا، تمام صوبائی حکومت کے پاس یہ آپشن موجود ہے کہ وہ مزید سبسڈی دیں، اگر صوبائی حکومت نے کوئی قدم اٹھایا ہے تو تمام حکومتیں یہ کرسکتے ہیں، مجھے امید تھی کہ دیگر صوبے کے لوگ اسے سراہیں گے، وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے معاہدے کو دیکھتے ہوئے جو کرسکتی تھی وہ کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لوگوں کو ریلیف دیا، یہ صوبے کا اپنا معاملہ ہے اور اس پر تنقید کے بجائے اس کو سراہنا چاہئے، میری گزارش ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ضروری ہے، 14 اگست کوپٹرول کی قیمتیں کم کی گئیں، یہ مہنگائی میں کمی اور عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے حکومت کر رہی ہے، میں سب کو کہتا ہوں کہ اس کو سراہیں اور اس ماڈل کو آگے لے کر چلیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم مزید اقدامات کر رہے ہیں، ڈسکوز کی نجکاری کر رہے ہیں، ٹاسک فورس بن چکی ہے، ہمارے ریلیف کے قدم کو سب کو سراہنا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close