پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ جانیوالوں کیلئے کرایوں میں بڑی کمی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔

ترجمان پی آئی اےکے مطابق کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا، کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ88ہزاربشمول ٹیکس کردیا گیا، رعایتی کرایوں کےٹکٹ31اگست2024 تک جاری کرائے جاسکیں گے، رعایتی کرائےپر30ستمبر2024تک سفرکیاجاسکےگا، رعایتی کرائے فوری طورپرنافذ العمل ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close