عارف علوی نے آڈیو لیک مسترد کر دی

اسلام آبادُ(پی این آئی): سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہا قمر باجوہ کے کورٹ مارشل سے متعلق عمران خان سے پوچھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ سپریم کمانڈر تھے جنرل فیض پر بہت سے الزامات لگے جس پر عارف علوی نے کہا کہ بعد میں بہت کچھ ہوتا رہا، میرے نوٹس میں بہت کچھ تھا، جو اب ہوگا وہ اچھا ہوگا۔جنرل باجوہ کے کورٹ مارشل ہونے سے متعلق سوال پر عارف علوی نے جواب دیا کہ مجھے پتہ نہیں یہ عمران خان سے پوچھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شا ءاللہ عمران خان جلد باہر آئیں گے۔

سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں اور مزید بھی کیس بنا دیں، یہ کوشش کر لیں مجھے بھی موقع ملے گا۔ اسمبلی توڑنے کے اقدام پر آرٹیکل 6 لگنے سے متعلق سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 اگر چلانا چاہیں تو کوشش کر لیں، آرٹیکل 6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ میں بھی یہاں ہوں۔ عارف علوی نے مزیدکہا کہ میں ہمیشہ آڈیو لیک کے خلاف رہا ہوں، میری پرائیویٹ گفتگو سننے کا کسی کو حق نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں