قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پروازیں منسوخ، وجہ کیا بنی؟

آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے قومی ائیر لائن کی 3 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ کراچی سے گوادر کی دو پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ عراق کے شہر بغداد سے کراچی کی دو پروازوں کی آمد اور روانگی میں 6 گھنٹے کی تاخیر بتائی جا رہی ہے جبکہ ترکیہ کے شہر استنبول سے کراچی کی پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے جدہ کی پروازوں میں بھی ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے جبکہ پشاور سے جدہ کی پرواز 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close