شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خبردارکردیا

لاہور(پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم لاہور آئیں گے، اگر مریم نواز نے گولی چلانے کی کوشش کی تو شیخ حسینہ سے برا حال ہوگا۔

شیر افضل مروت نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی کہتی ہیں میں بے رحمی سے پیش آئوں گی، تو سنو، ہم آئیں گے، عین لاہور کے وسط میں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمہاری بے رحمی بھی دیکھیں گے، تمہارا اور تمہارے سہولت کاروں کا زور بھی دیکھیں گے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر پاکستانیوں پر گولیاں چلانے کی غلطی کی تو قسم سے بنگلہ دیش سے بھی تمہارا حال برا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close