پارٹی کے اندرونی اختلافات، عمران خان نے خیبرپختونخوا کے 2اہم رہنمائوں کو اڈیالہ جیل بلا لیا

راولپنڈی(پی این آئی)کے پی کے پی ٹی آئی میںاختلافات بانی پی ٹی آئی کی عاطف خان اور جنید خان کو خاموش کرنے کی تلقین بھی کام نہ کر سکی اختلافات شدت اختیار کر گئے بانی پی ٹی ائی نے برسٹر گوہر کے زریعہ دونوں رہنماوں کو اڈیالہ ملاقات کے لیے بلا لیا ۔

دونوں رہنماوں نے ملنے نہ ملنے بارے جواب نہیں دیا ،بیرسٹر سیف نے پارٹی رہنماوں کو بلانے کی تصدیق کر دی۔کے پی کے کے برطرف وزیر شکیل خان کی حمایت میں عاطف خان اور جنید خان کی جانب سے چیف منسٹر گنڈا پور کے خلاف بیان دینے پر اور پارٹی میں اختلافات پر بانی پی ٹی آئی برہم ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ارکینِ قومی اسمبلی عاطف خان اور جنید اکبر کوملاقات کے لیے اڈیالہ جیل طلب کر لیاہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ گنڈا پورسے برطرف وزیر شکیل کی وجہ سے اختلاف رکھنے والے دونوں اراکینِ اسمبلی کی رواں ہفتے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کے لیے پی ٹی آئی کی سنیئر قیادت متحرک ہو گئی ہے۔تاہم دونوں رہنماوں نے پارٹی قیادت کوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے یا نہ کرنے بارے کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں کے پی کے حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو عاطف خان اور جنید اکبر سے متعلق شکایت کی ہے عاطف خان اور جنید اکبر نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا۔دونوں اراکینِ اسمبلی نے شکیل خان کے برطرفی کے فیصلے سے شدید اختلاف بھی کیا تھا۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا ہ بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی کے برہم ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close