پولیس موبائل پر حملہ،شہادتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

لکی مروت (پی این آئی) لکی مروت میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارشہید اور ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس موبائل پر حملے کا واقعہ تھانہ براگی میں پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ جس وقت موبائل پر حملہ کیا گیا وہ معمول کے گشت پر تھی۔ پولیس نے حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ایس ایچ او شاکر خان زخمی جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہوا۔حملے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close