پاکستان میں منکی پاکس وائرس بے قابو، 24 گھنٹے میں کتنے کیسز رپورٹ؟

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں منکی پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پہلا کیس پشاور میں رپورٹ ہوا، مردان میں کیس سامنے آیا۔

ڈاکٹر کے مطابق منگاہ کا 34 سالہ رہائشی ٹانگ ٹوٹ جانے پر 5 دن قبل سعودی عرب سے آیا تھا، مریض کا ٹیسٹ کیا گیا تو منکی پاکس مثبت آ گیا، مریض کو گھر پر آئسولیٹ کردیا گیا۔منکی پاس کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 4،4 جبکہ بلوچستان اور سندھ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔پشاور میں پولیس سروسز ہسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ کیسز کے لئے آئسولیشن کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق منکی پاکس کی علامات 4 سے 15 روز میں ظاہر ہوتی ہیں، بخار، جسم میں درد، غدود کا بڑھ جانا ایم پاکس کی علامات ہیں، اگر کسی میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوں تو اسے آئسولیٹ ہونا چاہئے۔منکی پاکس کے متاثرین کیلئے ہسپتال مختص کردیئے گئے ،پنجاب بھرمیں 6 سرکاری ہسپتالوں میں منکی پاکس کے مریضوں کے لئے وارڈز قائم کئے گئے ہیں جبکہ مشتبہ مریضوں کے لئے آئسولیشن وارڈ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بھی ہسپتالوں کو ایڈوائزری جاری کردی جبکہ کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کردیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close