پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے کر پابندی لگانے کا مطالبہ

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیکر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

 

بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رئوف حسن کے بھارتی صحافی کیساتھ روابط ملک دشمنی کے مترادف ہیں، سیاست کی آڑ میں نفرت، انتشار، تفریق پیدا کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کو زیب نہیں دیتا۔اپنے بیان یمں منظور احمد کاکڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دے کر اس پر مکمل پابندی عائد کی جائے، ملک کے اندر نفرت، انتشار

 

اور افراتفری پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، سیاست کا مقصد ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی ہے، پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ملکر جدوجہد کرنی ہوگی۔سیکرٹری جنرل بلوچستان عوامی پارٹی نے مزید کہا کہ ریاست مخالف سازشیں ملکی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close