حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے

کراچی (پی این آئی) حادثات و واقعات میں 4افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ،گڈاپ سٹی تھانے کی حدود ڈی ایچ اے سٹی کے گیٹ کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری ،جس کے نتیجے میں بس میں سوار خواتین سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او فہد الحسن کے مطابق بس میں 40 کے قریب زائرین سوار تھے جو فیصل ا?باد سے ا? رہے تھے اور انہیں ایران جانا تھا۔انہوں نے بتایا کہ بارش کے باعث بس سلپ ہو کر ٹرالر کو

 

 

لگی اور کھائی میں جا گری تاہم بس الٹی نہیں جس کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 18 روفی لائف ڈرائنگ اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے پراسرار طور پر گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close