پی ٹی آئی لاہورکا جنرل سیکرٹری کس کو مقرر کر دیا گیا؟ اہم خبر

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اویس یونس کو لاہور کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا۔

حافظ ذیشان رشید کے استعفے کے بعد اویس یونس کو پاکستان تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیازمحمود کی جانب سے اویس یونس کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ حافظ ذیشان رشید نے چند روز پہلے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close