تحریک انصاف نے لاہور کی 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کی 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ایگزیکٹو کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کیا، 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل میں ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کے سینئر رہنما شامل ہیں۔ایگزیکٹو کونسل میں سردار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ، شہزاد فاروق، عثمان حمزہ شامل ہیں، علی اعجاز بٹر، افضال عظیم پاہٹ، رانا جاوید، جاوید عمر، ملک توصیف عباس کھوکھر بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔یاسر گیلانی، اویس انجم، علی امتیاز وڑائچ، حافظ فرحت عباس، سلمان اکرم راجہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے، میاں اسلم اقبال، چودھری اصغر گجر، احمر بھٹی، اعظم خان نیازی، عظیم اللہ خان بھی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر نامزد کئے گئے ہیں۔

اسی طرح فرخ جاوید، شبیر احمد، یوسف میو، خالد گجر، ندیم عباس بارا اور ہارون اکبر کو بھی ایگزیکٹو کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ایگزیکٹو کونسل پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے کام کرے گی، کونسل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کو بھی یقینی بنائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close