پی ٹی آئی چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعتیں جوائن کرنیوالوں کو واپسی کی اجازت نہیں دی جائیگی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ جنہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کردوسری پارٹی

 

 

جوائن کی وہ دوبارہ پارٹی میں نہیں آئیں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کا کہنا تھا 8 فروری کےالیکشن میں ہمیں کمپین نہیں کرنے دی جلسے نہیں کرنے دیئے گئے، طاقتور نے وہی اقدامات کیے جو پاکستان تو کیا دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے،جنہوں نے پریس کانفرنس کرکے سیاست چھوڑی انہیں دوبارہ موقع ملے گا،جنہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کردوسری پارٹی جوائن کی وہ دوبارہ پارٹی میں نہیں آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close