پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخواہ حکومت کا نوجوانوں کو روزگار کیلئے 1 کروڑ روپے تک کا قرضہ دینے کا فیصلہ، نوجوانوں کے روزگار
کیلئے بلا سود 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا، جبکہ سافٹ لون کی صورت میں 1 کروڑ روپے تک کا قرضہ حاصل کیا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بڑے انقلابی اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کے لئے تین بڑے منصوبے
تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس روزگار اور احساس ہنر پروگرامز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکموں کو مفاہمت کی یاداشتیں جلد طے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔احساس نوجوان روزگار اسکیم کے تحت 10 ملین روپے تک کے سافٹ لون فراہم کیے جائیں گے، احساس روزگار اسکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبار کی توسیع کے لیے دو لاکھ روپے تک کا بلا سود
قرضہ دیا جائے گا۔احساس ہنر پروگرام کے تحت ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے پانچ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ‘‘احساس اپنا گھر’’پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مکان کی تعمیر، موجودہ مکان کی توسیع ومرمت وغیرہ کے لئے پندرہ لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں