اہم صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حمایت کردی

پشاو (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ

 

صحت میں دخل اندازی نہیں ہورہی، عدم اعتماد کی خبروں میں صداقت نہیں۔اپنے ایک بیان میں قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا پر مکمل اعتماد ہے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں کسی قسم کی دخل اندازی نہیں ہورہی، وزیراعلی نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین نے علی امین کو وزیر اعلی نامزد کیا، اس

 

لئے سب کو انھیں سپورٹ کرنا چاہیے، صوبے میں بدعنوانی کی باتیں کرنے والے ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے منظر عام پر لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close