اسلام آباد(پی این آئی) سینیئر صحافی فخر درانی نے سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار سے کال پر ہونے والی گفتگو کی تفصیلات بتا دیں۔
جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے دی نیوز کے نمائندے فخر درانی نے بتایاکہ میری بھی اطلاعات ہیں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے کچھ شواہد اور جو انکوائری فیض حمید سے چل رہی ہے اس میں بھی ان کا نام لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوئی 3 دن پہلے ثاقب نثار سے بات ہوئی ان سے اس حوالے سے مؤقف لینے کی کوشش کی کہ آپ کا نام لیا جا رہا ہے؟ ٹاپ سٹی ہاؤسنگ کا کیس آپ کے پاس آیا تھا، آپ نے ان چیمبر سنتے ہوئے نا صرف داخل دفتر کردیا تھا بلکہ یہ بھی رپورٹس آئی تھیں کہ آپ نے یہ ریکارڈ بھی ضائع کردیا؟
اس پر ثاقب نثار نے جواب دیا کہ جو میں اس وقت بطور جج درست سمجھتا تھا وہی کیا جو ریکارڈ کے مطابق تھا میں نے ویسا ہی فیصلہ کیا۔فخر درانی نے بتایاکہ ’ثاقب نثار سے پوچھا فیض حمید کے ساتھ روابط اور 9 مئی کے حوالے سے آپ کا کیا کردار ہے؟ اس پر ثاقب نثار غصہ ہوگئے اور کہا کہ ’مجھ سے یہ جیو چینل یا بتا دیں کہ کوئی بھی نمائندہ رابطہ نہ کرے اور نہ ہی کوئی بات کرے، اس حوالے سے کوئی جواب دہ نہیں ہوں‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں