موٹر وے پر مسافر کوچ حادثے کا شکار، افسوسناک خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) سپر ہائی وے ایم نائن موٹر وے پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب پنجاب سے آنے والی مسافر کوچ سڑک پر پھلسن کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں اتر گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، گڈاپ سٹی پولیس اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر کوچ میں پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکال کر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ متعدد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق مسافر کوچ میں خواتین اور بچوں سمیت 46 افراد سوار تھے جنہیں خواتین رضاکاروں سمیت دیگر رضا کاروں نے کوچ سے باہر نکال کر موقع پر موجود ایمبولینسز میں لیجا کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ بس رحیم یار خان سے آرہی ہے تاہم ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ وہ مسافروں کو فیصل آباد سے لیکر آرہا تھا جو کہ ذائرین ہیں اور انہیں ایران جانا تھا جبکہ مسافروں نے پولیس کو بتایا کہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن کی وجہ سے کوچ کسی ٹریلر سے ٹکرائی جس کے بعد وہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں اتر گئی۔تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور جو معمولی زخمی ہوئے تھے انہیں ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close