لندن (پی این آئی) جیل میں قید عمران خان کو دنیا کی معتبر ترین آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا عہدہ ملنےکا امکان، بانی تحریک انصاف نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کا الیکشن لڑنے کی حامی بھر لی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ہفتہ کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری کو کہا ہے کہ وہ بتا دے میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانلسر کے اس الیکشن کی دوڑ میں برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم ٹونی بلیئر اور بورس جانسن سمیت اور بھی شخصیات شریک ہیں۔ اس حوالے سے عمران خان کے مشیر برائے بین الاقوامی میڈیا زلفی بخاری نے برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے کیونکہ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ وہ یہ الیکشن لڑیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اجازت ملنے کے بعد ہم اس کا باضابطہ اعلان کریں گے اور دستخطی مہم شروع کریں گے۔ دی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی نشست ہانگ کانگ کے سابق گورنر اور 21 سال تک اس عہدے پر فائز رہنے والے ٹوری پارٹی کے چیئرمین 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ جریدے کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا جب چانسلر کے انتخابات روایتی طریقہ کار کے برعکس آن لائن ہوں گے جس میں ادارے سے فارغ التحصیل افراد اپنے مکمل تعلیمی لباس میں الیکشن میں شرکت کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں