اسلام آباد (پی این آئی)آندھی اور بارش کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 24 سے 48 گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے، لاہور، سیالکوٹ اور ناروال میں موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کا آبی ریلا متوقع ہے۔این ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی بارش اور اربن فلڈنگ کا امکان ہے جبکہ بارشوں سے ڈی جی خان اور راجن پور کی پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق قلات، زیارت، ژوب اور کوئٹہ میں بھی بارش اور پہاڑیوں سے آبی ریلےکا خدشہ ہے جبکہ سندھ میں نواب شاہ اور سکھر میں چند مقامات پر اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں