فیض حمید کی گرفتاری، میں تو خوفزدہ نہیں ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے نہ خوفزدہ ہوں اور نہ ڈرا ہوا ہوں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کو مذاق قرار دیا اورکہا کہ میرے سیل کے پاس جیمرز لگے ہیں، جیل میں موبائل فون کام نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی مواد باہر بھجوانا ہو یا کوئی چیز چھپوانی ہو تو میرے وکلا اور پارٹی لیڈرز روز ملاقات کیلئے آتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میں فیض حمید کی گرفتاری سے نہ خوفزدہ ہوں اور نہ ڈرا ہوا ہوں، ڈرا ہوا ہوتا تو جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ نہ کرتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو تحویل میں لیا تھا۔ گزشتہ دنوں بھی کہا گیا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی فوجی تحویل میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close