خاتون کے لباس پر اعتراض، اسپیکر نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اقبال آفریدی کے خاتون افسر کے لباس سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی نے خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھایا تھا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اقبال آفریدی نے خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھایا تو چیئرمین کمیٹی محمد ادریس نے رکن قومی اسمبلی کے رویے پر خاتون سے معذرت کی تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اقبال آفریدی کی جانب سے خاتون کے لباس پر اعتراض کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے بیان کی تحقیقات کےلیے کمیٹی قائم کردی گئی، اسپیکر ایاز صادق نے حقائق جاننے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی،

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔قومی اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں نوید قمر، امین الحق، ملک محمد عامر ڈوگر، مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہیں، کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی 5 خواتین ارکان کو شامل کرنے کی مجاز ہوگی، تحقیقاتی کمیٹی 15 دن میں اسپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close