امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے کیپیسٹی چارجز نہیں دیں گے، یہ ریلیف پورے پاکستان کو ملنا چاہیے۔
ادارہ نورحق کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ریلیف صرف پنجاب کو نہیں پورے پاکستان کو ملنا چاہیے ، 2 ماہ کا علامتی ریلیف ناکافی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے، بجلی کی لاگت کے مطابق نرخ مقرر کیے جائیں، عوام کیپیسٹی پیمنٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 50 فیصد ایکسپورٹ کراچی سے ہوتی ہے، سندھ حکومت ریلیف دینے کےلیے بلکل تیار نہیں ہے، یہاں بجلی کے پیسے کیوں کم نہیں ہو سکتے؟
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت اور تمام جماعتیں کےالیکٹرک کے معاملے پر ایک ہیں، کراچی کو برباد کرنے میں ساری پارٹیاں شامل ہیں، ہم حکمران طبقے کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ آج کوئی طبقہ بھی خوش نہیں ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے، حکومتی پارٹیوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا، اس وقت پاکستان میں معاشی حالات سب کے سامنے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں