عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار افسر رہا،

راولپنڈی(پی این آئی): بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لیے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال کو رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال کو 13اگست کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا تھا اور وہ گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچے۔جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے شبے میں اڈیالہ جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کی گئی تھی، ان افسران میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال اور اسسٹنٹ ناظم شامل تھے جب کہ دونوں افسران سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریب رہائش پذیر تھے۔اس سے قبل 14 اگست کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم مجموعی طور پر 15 سال سے زائد عرصے سے اڈیالہ جیل میں تعینات رہے۔محمد اکرم کی بازیابی کے لیے اہلیہ نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ 14 اگست سے محمد اکرم سے متعلق کچھ معلوم نہیں، تھانا صدربیرونی پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔عدالت نے پولیس کو 20 اگست کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close