آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ارشدندیم کیلئے بڑا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی) ‏آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ڈی ایچ اے ملتان میں پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں ہوئی جس کا مقصد قومی ہیرو کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی تھا۔ارشد ندیم کے بچوں کی تعلیم مفت ہوگی اور پورے خاندان کو سی ایم ایچ سے مفت میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close