سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، کئی دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی (پی این آئی) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک اور ایک دہشتگرد کو زخمی کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پرآپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشتگرد زخمی ہوگیا ہے۔ خارجی دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشتگرد شہریوں کے قتل اور سکیورٹی فورسز کے خلاف کاروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے مزید دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔پاک فوج ملک سے خارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close