پی ٹی اے نے شہریوں کی ہزاروں بند سمیں بحال کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی)یف بی آر کی سفارشات پر 13 ہزار سے زائد شہریوں کی بند سمیں بحال کر دی گئی ہیں،سمیں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے اور ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں نام آنے پر بحال کی گئی ہیں.

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کروانے والوں کی سمیں تاحال بلاک ہیں،فیصل آباد ڈویژن کے 17 ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمیں بلاک کی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close