واشنگٹن(پی این آئی)امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون)نے سابق فوجی افسران کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا۔
امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے کہا کہ گرفتاریوں سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہیں،پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ سے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ میرے پاس اس بارے میںبتانے کیلئے کچھ نہیں ہے یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس پر وہی بات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا علاقائی استحکام اور باہمی مقاصد کی حمایت کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کیلئے پرعزم ہے۔امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر فوجی اور سویلین رہنماوں کے ساتھ بات چیت کرتا ہے۔ پینٹاگون کی پریس سیکریٹری نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کیساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پرپاکستانی حکام سے رابطے میں رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر)فیض حمید کی گرفتاری کے بعد 3مزید ریٹائرڈ آرمی افسران کو تحویل میں لے لیاگیا تھا۔حراست میں لئے گئے افسران سے مزید تحقیقات کی جائیں گی،پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق مزید 3 ریٹائرڈ فوجی افسران کو تحویل میں لے لیا گیاتھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تینوں افسران کو فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں تحویل میں لیاگیاتھا۔ تینوں ریٹائرڈ افسران ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں