سابق صوبائی وزیر شکیل خان کی ن لیگ نےبھی حمایت کر دی

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا کے سابق وزیرشکیل خان کے استعفے کے بعد نہ صرف پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے بلکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کے پی اسمبلی نے بھی ان کی حمایت کردی ہے۔

کے پی اسمبلی میں ن لیگ کی رکن ثوبیہ شاہد کا کہنا تھا کہ شکیل خان کی ایمانداری ہم نے دیکھی ہے وہ ایک ایماندار انسان ہیں۔خیال رہے کہ شکیل خان سابق وزیراعلیٰ کےپی محمود خان کی حکومت میں بھی اختلافات کی وجہ سے کابینہ سے باہر ہوئے تھے، بعدازاں انہیں دوبارہ کابینہ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close