فیض حمید سے رابطے، سابق آئی جی جیلخانہ جات بھی گرفتار

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے رابطوں کے معاملے پر سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کو حراست میں لے لیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق آئی جی کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حراست میں لیا گیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ مرزا شاہد سلیم بیگ کو لاہور کے علاقے شادمان میں سرکاری رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔واضح رہے کہ شاہد سلیم 5 سال آئی جی جیل خانہ جات پنجاب رہے اور وہ اکتوبر 2022 میں ریٹائر ہوئے تھے۔گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی فوجی تحویل میں ہیں۔پاک فوج نے کچھ روز قبل پاک فوج کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو تحویل میں لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close