سینئر ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کردی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ تفتیش پر9مئی واقعات میں مرکزی کردار فیض حمید کا ملے گا۔

 

ملکی اداروں کی جانب سے ہمیشہ سیاسی مداخلت رہی ہے،انصاف کرنے والے ادارے میں ہونے والی سیاست اور سیاسی فیصلوں پر بات ہونی چاہئے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ فیض حمید اور پی ٹی آئی کے دور سے عالمی قوتوں کی مداخلت کے تانے بانے ملنا شروع ہوگئے،پاکستانی سیاست میں عالمی قوتوں کی مداخلت کے ثبوت کیساتھ تانے بانے ملے، کبھی ایسے

 

نہیں ہواکسی ادارے میں تعیناتی کیلئے احتجاج کیا ہو۔ انہوں نے کہا 2022میں لانگ مارچ کے تانے بانے بھی فیض حمید سے ملتے ہیں،تفتیش پر9مئی واقعات میں مرکزی کردار فیض حمید کا ملے گا،ایک وقت پر مختلف جگہوں پر حملے کوئی ٹرینڈ شخص کرواسکتا ہے،میں صرف ایک نہیں انصاف کرنے والے ادارے کی بات بھی کرتا ہوں،انصاف کرنے والے ادارے میں ہونے والی سیاست اور سیاسی فیصلوں پر بات ہونی چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close