حماد اظہر کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما مستعفی ہوگئے

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کا موسم آگیا، ایک کے بعد ایک رہنما اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے لگا، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید بھی مستعفیٰ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف لاہور کی قیادت مستعفی ہوگئی ،تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان رشید نے بھی ذمہ داری سے استعفی دے دیا ۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا میں نےبطور سیکرٹیری جنرل اپنا کام ایمان دار سے کیا، اور کوشش کی ہرسطح پرپارٹی کو مضبوط کرسکوں اور کارکنان کے ساتھ کھڑا ہوسکوں، امید کرتا ہوں ہمارے آنے والے دوستوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

حافظ ذیشان رشیدکا مزید کہناتھا ہم نےسیاسی جیل کاٹی، خاندان نے یہ سفر کیا، ان مشکلات حالات میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے اور ہمیشہ پارٹی اور عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے کیونکہ عمران خان کی جدوجہد اپنی ذات کے لئے نہیں اس ملک کے لئے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close