موجودہ صورتحال پر بیرون ملک موجود سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردِعمل آگیا

لندن(پی این آئی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اللّٰہ ہدایت دے۔

انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ثاقب نثار نے کہا کہ میں اپنی طے شدہ مصروفیات کے تحت 7 اگست کو لندن پہنچا تھا، ہر سال تین ہفتے ملک سے باہر گزارتا ہوں، لندن کے بعد اسکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جاؤں گا، دو ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close