اسلام آباد(پی این آئی )سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیخلاف کور ٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی بھی مبینہ طور پر سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔
صحافی ’فاروق اقدس ‘ نے اپنے تجزیے میں دعویٰ کیاہے کہ اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں راولپنڈی میں عسکری شخصیات کی ایک محفوظ اور سخت سکیورٹی والے علاقے میں رہائش پذیر ہیں ان کی نقل وحرکت محدود اور ملاقاتوں پر اتنی سخت نگرانی ہے جس پر ملاقاتوں پر پابندی کا گمان بھی ہوتا ہے اس تاثر اور ان اطلاعات کو اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے کہ ملک میں ہونے کے باوجود جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ طویل عرصے سے منظرعام پر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی کوئی مصروفیات سامنے آئی ہیں۔
یاد رہے کہ ان کی منظر پر آنے والی آخری مصروفیت رواں سال اپریل میں لاہور میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں شرکت تھی جسے کم وبیش پانچ ماہ ہونے کو آئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں