جنرل فیض اور اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کارابطہ کس طرح جاری رہا ؟نیا انکشاف سامنے آگیا

راولپنڈی (پی این آئی) اڈلیہ جیل کے 2 سابق افسران کو بانی پی ٹی آئی کے لیے سہولت کاری کے الزام کے ساتھ ہی ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، عمران خان کی گرفتاری اور 9 مئی واقعات کے بعد بھی ’مختلف ذرائع‘ کے ذریعے رابطے میں تھے اور ان رابطے کے اہم ذرائع زیر حراست سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم اور سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل بلال تھے۔

خیال رہے کہ ان دنوں جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے اور وہ فوج کی تحویل میں ہیں اور گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم اور سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل بلال کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے کیونکہ ان پر اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے سہولت کاری کرنے کا الزام ہے۔آج نیوز کے مطابق نئی پیش رفت سے متعلق سینئر صحافی اور تجزیہ کار انصار عباسی نے ذرائع کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور عمران خان کے درمیان متعدد رابطوں میں سے ’جیل نیٹ ورک اور بعض سیاستدانوں‘ شامل تھے۔دعویٰ کیا گیا کہ اڈیالہ جیل کے سابق اعلیٰ افسران کی گرفتاری بھی اسی تناظر میں سامنے آئی ہے۔

زرائع نے بتایا کہ فوجی حکام نے فیض حمید کو ریٹائرمنٹ کے بعد قابل اعتراض سرگرمیوں پر کئی مرتبہ خبردار کیا لیکن وہ اپنی روش پر قائم رہے۔انصار عباسی کے مطابق ’ایک سے زیادہ باخبر ذرائع نے بتایا کہ جنرل فیض کے عمران خان کیساتھ بلاواسطہ یا بالواسطہ روابط تھے۔واضح رہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لینے اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے رد عمل کہا تھا کہ جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close