راولپنڈی(پی این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر جن افسران نے نقدی اٹھائی ان کا بھی کورٹ مارشل کیا جائے۔وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ خواجہ آصف کو کسی بات کا نہیں پتا، انہیں جی ایچ کیو کے پاس جانے نہیں دیا جاتا، خواجہ آصف برائے نام وزیر دفاع ہیں انہیں کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے طے شدہ ملاقات تھی جو نہیں ہونے دی گئی، جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں، ہمیں کہا گیا کہ اگر سیاسی گفتگو ہوئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں