راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سہولت کاری میں جیل کے ایک اور افسر سے تفتیش شروع کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کے معاملے پر جیل کے ایک اور افسر کو شامل تفتیش کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے بعد سیکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے پوچھ گچھ مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال بانی پی ٹی آئی کے سیل تک رسائی رکھتے تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو کمرہ عدالت میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی سے سرگوشیاں کرتے بھی دیکھا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں افسران پر بانی پی ٹی آئی کو موبائل رسائی دینے کا الزام بھی ہے، سیکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کر لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں