عمران خان کی سہولتکاری کے الزام میں ایک اور افسر سے تحقیقات کا انکشاف

راولپنڈی (پی این آئی)سکیورٹی اداروں نے بانی پی ٹی آئی کے مبینہ سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل راولپنڈی کے 2 سابق افسران

 

سے پوچھ گچھ کی ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی جانب سے سابق ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم اور ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سے تفتیش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں افسران دوران ڈیوٹی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کیلئے سہولت کاری کرتے تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں افسروں سے جیل مینوئیل کیخلاف بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردہ سہولیات پر تفتیش کی گئی ہے

 

کیونکہ دونوں افسران ان کے سیل تک جانے کے مجاز تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سکیورٹی اداروں نے دونوں افسران سے پوچھ گچھ کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔سکیورٹی اداروں کی رپورٹ پر محمد اکرم اور محمدبلال کو جون میں عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close