سرحدی علاقوں میں 4.6شدت کا زلزلہ، مرکز کہاں تھا؟

اسلام آباد(پی این آئی) افغانستان کے علاقہ بدخشاں میں زور دار زلزلہ آیا جس کے جھٹکے پاکستان اور تاجکستان کے علاقوں میں بھی زمین

 

لرز اٹھی۔ زلزلہ کے جھٹکے پاکستان کے یوم آزادی کے روز شام سوا سات بجے محسوس کئے گئے۔ریکٹر سکیل پر 4.6 شدت کے زلزلہ نے لوگوں کو خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آنے پر مجبور کر دیا۔ زمین کے اندر کی حرکتوں کے متعلق کی اطلاعات دینے والی ویب سائٹ وولکینو ڈسکوری نے بتایا کہ 14 اگست کو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریختر

 

سکیل پر چار اعشاریہ چھ تھی۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں شکاکم کے علاقہ میں زمین کے اندر دو سو کلومیٹر نیچے تھا۔مرکز کی گہرائی زیادہ ہونے کے باوجود اس زلزلہ کے جھٹکے دور دور تک محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز پاکستان کے علاقہ سے 28 کلومیٹر اور تاجکستان سے دو کلومیٹر دور ہے۔

 

اس زلزلہ کی توانائی کا اندازہ 5 x 1011 جولز لگایا گیا ہے جو 139 میگا واٹ آور اور 120 ٹن TNT کے برابر ہے۔زلزلہ سے متاثر ہونے والے علاقوں مین تاجکستان کا شہر خڑخ بھی شامل ہے۔ 30 ہزار آبادی کے شہر زلزلہ کے مرکز کے شمال میں 88 کلومیٹر فاصلہ پر ہے لیکن وہاں زلزلہ کے جھٹکے نمایاں طور پر محسوس کئے گئے۔ لوگوں کو وہاں ہلچل کا سامنا کرنا پڑا۔

 

کئی چھوٹے قصبے اور دیہات زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ہیں اور ہو سکتا ہے کہان آبادیوں میں شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہوں تاہم اب تک اس علاقہ مین زلزلہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ ۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں، زلزلے کے مرکز سے 326 کلومیٹر (202 میل) دور، زلزلے کے جھٹکے محسوس نہیں کیے جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close