مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

لاہور(پی این آئی) نوازشریف نے ن لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا، پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کل دوپہر پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔

اجلاس کی صدارت نواز شریف کرینگے جبکہ اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز سمیت اعلی قیادت شریک ہو گی۔مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں پرغور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close