حکومت کا عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کے گواہ عمر فاروق کو بڑے اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)توشہ خانہ کیس کے گواہ عمر فاروق کو ہلال امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ، صدر مملکت آصف زرداری نے 104 پاکستانی اور غیر ملکی افراد کو اعزازات دینے کی منظوری دے دی، اعزازات 23 مارچ 2025ء کو خصوصی تقریب میں دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے 104 پاکستانی اور غیر ملکی افراد سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی گئی ہے، جس میں اوور سیز پاکستانی عمر فاروق کا نام بھی شامل ہے۔انہین ہلال امتیازعطاکرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ عمرفاروق کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کے معاملے میں الزامات عائد کیے گئے تھے۔ صدر مملکت کی جانب سے منظوری کی گئی فہرست میں مزید کئی نامور شخصیات کے نام شامل ہیں۔نمایاں خدمات کے اعتراف میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو نشانِ پاکستان جبکہ کھیل کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارۂ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی مرحوم کو نشانِ امتیاز بعد از وفات جبکہ پرنس عبدالعزیز بن سلمان السعود کو ہلالِ پاکستان اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں عامر حفیظ ابراہیم کو بھی ہلالِ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈاکٹر غلام محمد علی اور سردار محمد آفتاب احمد خان وٹو کو ستارۂ امتیاز جبکہ ڈاکٹر سارہ قریشی، ڈاکٹر رفیع الدین اور پروفیسر ڈاکٹر عثمان قمر کو تمغۂ امتیاز عطا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
بہادری کے اعتراف میں سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید، سپاہی محمد آصف شہید، ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں